کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ،وزیر اعظم آفس کا سٹاف محدود
اسلام آ باد (آئی این پی) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر وزیر اعظم آفس کا سٹاف محدود کردیا گیا اور بیشتر افسروں و ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر وزیر اعظم آفس کا اسٹاف محدود کردیا گیا، وزیر اعظم آفس کے افسران و ملازمین کے دفتری امور سے متعلق ہدایات جاری کردی گئیں۔جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن کے علاوہ تمام جوائنٹ سیکرٹریز کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کردی گئی، ڈپٹی سیکرٹریز ہفتہ وار بنیاد پر دفتری امور انجام دیں گے۔ مختلف شعبوں کا سٹاف ڈیوٹی روسٹر کے مطابق کام کرے گا۔جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ گھر سے کام کرنے والے جوائنٹ سیکرٹریز فائلز اور دستاویز کیلئے ملازم تعینات کریں۔ملازمین کو کہا گیا ہے کہ گھر سے کام کرنے والے افسر فون پر دستیاب رہیں، ایمرجنسی صورت میں افسروں کو کسی بھی وقت بلایا جا سکتا ہے۔
سٹاف محدود