پی ٹی آئی سندھ حکومت کیخلاف زیادہ اور کورونا کے پیچھے کم ہے: سعید غنی 

پی ٹی آئی سندھ حکومت کیخلاف زیادہ اور کورونا کے پیچھے کم ہے: سعید غنی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کورونا وائرس سے زیادہ سندھ حکومت کے خلاف مصرف عمل ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سندھ حکومت کے خلاف شرارتی سیاست ختم نہیں  ہوگی، پی ٹی آئی اپوزیشن  لیڈر روزانہ پریس کانفرنس کرکے لوگوں کو اکساتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان صرف سندھ میں نہیں پورے ملک  میں ہے۔وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ سندھ میں آبادی کے لحاظ سے  کورونا  سے صحتیابی کے کیسز  کی تعداد زیادہ ہے تاہم سندھ میں آئندہ آنے والے دنوں میں صورتحال تشویش ناک ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی کے حق میں نہیں تھے، مجبورا فیصلہ کیا۔سعید غنی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا اعلان سب سے پہلے سندھ نے کیا، لاک ڈان سے متعلق سندھ حکومت کے اقدامات کو سراہا گیا۔وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ کورونا کے خلاف اقدامات  پر قومی پالیسی ایک ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے لوگوں کو ہراساں نہیں کرسکتی، جس طرح حالات نظر آرہے ہیں لگتا ہے لاک ڈان خود بخود ہوگا۔صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ صوبوں  کو اپنا کام کرنے دیا جائے، اسکول مالکان کو سوچنا چاہیے کہ بچوں کی زندگی  زیادہ اہم ہے۔

مزید :

صفحہ اول -