میاں چنوں، نادرا آفس کی چھت گر گئی، 16افراد ملبے تلے دب کر زخمی

میاں چنوں، نادرا آفس کی چھت گر گئی، 16افراد ملبے تلے دب کر زخمی

  

میاں چنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) میاں چنوں میں نادراآفس کی چھت گر گئی، ملبے تلے 16افراد دب کر زخمی ہو گئے جن میں سے 10 زخمیوں کو نکال لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ میاں چنوں کے نادرا آفس میں بڑی تعداد لوگ موجود تھے کہ زوردار دھماکے سے اچانک چھت گر پڑی، حادثے کے نتیجے میں 16 افراد ملبے کے نیچے دب کر زخمی وہ گئے جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو اداروں کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکالا۔پولیس اور امدادی اداروں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، اب تک 10 زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

نادراآفس کی چھت

مزید :

صفحہ آخر -