فیصل آباد،ڈاکوؤں نے راہگیروں سے لاکھوں چھین لئے،متعدد چوریاں

فیصل آباد،ڈاکوؤں نے راہگیروں سے لاکھوں چھین لئے،متعدد چوریاں

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)ضلع بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی 36وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے پندرہ لاکھ روپے سے زائد نقدی،رکشہ اور بارہ موٹرسائیکل، لاکھوں روپے مالیت کے مویشی،درجن بھر سے زائد موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کرفرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں نے محبوب سے پانچ لاکھ کی نقدی، طاہر سے چار لاکھ، شہباز سے دو لاکھ، ناصر سے ایک لاکھ 23ہزار،فخر سے لاکھ روپے، تنویر سے چالیس ہزاراورموبائل،فرحان سے چالیس ہزاراور موبائل،خالدہ سے تیس ہزار اور موبائل،عرفان،عدنان،رمضان، یاسین، رفاقت، نعمان،ولید، روبن،اسد،شاہد اور رمضان سے لاکھوں روپے کی نقدی اور موبائل،حسنین سے پریس،مقبول کی دکان سے نقدی وغیرہ، بوٹا، اشفاق او ر انصرسے موٹر سائیکلیں چھین کر فرارہوگئے، جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ مظہر اور ریحان کے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی، عباس کا رکشہ، ساجد، سلطان، ناصر، ندیم، عرفان، مدثر، ماجدحسین، عبد الجبار اور اسد کی موٹر سائیکلیں چوری کرکے چلتے بنے۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

ڈاکے

مزید :

صفحہ آخر -