چیئرمین نیب کے اختیارات کےخلاف چودھری برادران کی درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

چیئرمین نیب کے اختیارات کےخلاف چودھری برادران کی درخواستوں پر سماعت غیر ...
چیئرمین نیب کے اختیارات کےخلاف چودھری برادران کی درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب کے اختیارات کے خلاف چودھری برادران کی درخواستوں پر سماعت ان کے وکلا کی عدم پیشی کے باعث غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے ا ختیارات کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس سرداراحمد نعیم پرمشتمل بنچ نے سماعت کی ،چودھری برادران کے وکیل کوروناخدشات کے باعث پیش نہ ہوئے ،صدرلاہورہائیکورٹ بارنے سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکردی، لاہورہائیکورٹ نے درخواستیں غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیں۔واضح رہے کہ چودھری برادران نے چیئرمین نیب کے اختیارات کوچیلنج کررکھاہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -