چینی سکینڈل پر نیب کو پہلا ریفرنس بھیج دیا گیا

چینی سکینڈل پر نیب کو پہلا ریفرنس بھیج دیا گیا
چینی سکینڈل پر نیب کو پہلا ریفرنس بھیج دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کو اسکینڈل سے متعلق پہلاریفرنس بھیج دیاگیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیراعظم نے شوگر کمیشن سے متعلق معاملات کی منظوری دی تھی جو وزیراعظم ہاو¿س کی جانب سے مجھے موصول ہوچکی ہے۔ جو نکات تجویز کیے گئے تھے وہ بھی منظور کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وفاقی کابینہ نے منظوری دی گوکہ کابینہ نے وزیراعظم کو اجازت دی تھی۔
شہزاد اکبرکاکہنا تھا کہ16صفحات پر مشتمل کارروائی کے نکات ہیں جس میں کمیشن کی روشنی میں جو تمام چیزیں کی جانی ہیں وہ شامل ہیں جس میں فوجداری مقدمات درج ہوں گے۔ کچھ افراد کو چینی سکینڈل کے حوالے سے نامزد کیا گیا ہے۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ کمیشن کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ حکومت جو قیمت مقرر کرتی ہے اس سے بھی30 سے 35 فیصد کم قیمت گنے والوں کو ادا کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملوں نے برآمد کی مد میں جو شرط تھی اس کی خلاف ورزی کی۔ اس کی روشنی میں 2014سے 2019کی سبسڈی کا جائزہ لیا گیا۔ چینی کی قیمتوں کے تعین کیلئے وفاقی وزیر حماد اظہر کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے۔