سعودی عرب میں کورونا وائرس سے ایک اور پاکستانی ڈاکٹر جاں بحق
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے. ڈاکٹر جمشید الخبر کے مقامی ہسپتال میں ہارٹ اسپیشلسٹ کے طور پر کام کر رہے تھے اور چند روز قبل کورونا وائرس میں مبتلا رہنے کے بعد آج انتقال کر گئے.
ڈاکٹر جمشید چالیس سال سے سعودی عرب میں خدمات سرانجام دے رہے تھے، ساتھی ڈاکٹروں اور پاکستانی کمیونٹی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا یے. سعودی عرب میں اب تک تین پاکستانی ڈاکٹر کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرتے ہوئے جاں بحق ہوچکے ہیں.
ڈاکٹر جمشید تیسرے ڈاکٹر ہیں، اس سے پہلے دو پاکستانی ڈاکٹر جان کا نذرانہ دے چکے ہیں۔