پاکستان میں کورونا کے ایک روز میں اب تک کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آ گئے ، ریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستان میں کورونا کے ایک روز میں اب تک کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آ گئے ، ...
پاکستان میں کورونا کے ایک روز میں اب تک کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آ گئے ، ریکارڈ ٹوٹ گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 ہزار 834 نئے کیسزسامنے آئے ہیں اور مزید 101 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاو¿ن میں نرمی اور ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کے اثرات ملک میں اب واضح طور پر محسوس کئے جانے لگے ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا ٹیسٹس کی استعداد کو بتدریج بڑھایا جارہا ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 573 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 7 لاکھ 80 ہزار 825 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 5 ہزار 834 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ انیس ہزار 536 ہو گئی ہے۔

سب سے زیادہ مریض

پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 45 ہزار 463 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ سندھ میں 43 ہزار 790، خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 206، بلوچستان میں 7 ہزار 335، اسلام ا?باد میں 6 ہزار 236، آزاد کشمیر میں 488 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 38 ہزار 391 مریض صحت یاب ہو گئے۔

اموات

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 101 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 2 ہزار 356 ہوگیا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 841 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 738، خیبر پختونخوا میں 619، اسلام ا?باد میں 62، گلگت بلتستان میں 14، بلوچستان میں 73 اور ا?زاد کشمیر میں 9 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

شہباز شریف بھی کورونا کا شکار

مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی، ترجمان مریم اورنگزیب اور رہنما احسن اقبال کے بعد پارٹی صدر شہباز شریف بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -