اسلام آبادہائیکورٹ نے انکوائری کمیشن کو شوگرملز مالکان کیخلاف کارروائی سے روک دیا،چینی70 روپے کلو بیچنے کاحکم

اسلام آبادہائیکورٹ نے انکوائری کمیشن کو شوگرملز مالکان کیخلاف کارروائی سے ...
اسلام آبادہائیکورٹ نے انکوائری کمیشن کو شوگرملز مالکان کیخلاف کارروائی سے روک دیا،چینی70 روپے کلو بیچنے کاحکم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے انکوائری کمیشن کو شوگرملز مالکان کیخلاف کارروائی سے روک دیا،عدالت نے شوگرملز ایسوسی ایشن کو10 روز کیلئے مشروط طورپرحکم امتناع جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک چینی 70 روپے کلوبیچنے کاحکم دیدیا۔ عدالت نے کہاکہ شوگرملز ایسوسی ایشن کومشروط طورپرحکم امتناع دے رہے ہیں،عدالت نے وفاق،واجدضیااورشہزاداکبر،سیکریٹری داخلہ اورانکوائری کمیشن ارکان کو نوٹسز جاری کردیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شوگرملزمالکان کی انکوائری رپورٹ پرکارروائی رکوانے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے حکومت سے جواب طلبی تک چینی 70 روپے کلوبیچنے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہاکہ حکومت سے جواب لے لیتے ہیں،اس وقت تک چینی 70 روپے میں بیچیں،شوگرملزایسوسی ایشن اورحکومت چینی 70 روپے کلوکی ذمہ داری لے،شرط منظورہے توآئندہ سماعت تک حکومت کوکارروائی سے روک دیتے ہیں۔

عدالت نے کہاکہ چینی انکوائری کمیشن رپورٹ پرکارروائی سے روک رہے ہیں،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ عمومی طورپرایگزیکٹومعاملات میں مداخلت نہیں کرتے،مزدورکی ضرورت چینی ہے،مشروب پرسبسڈی دی جارہی ہے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ عام آدمی کوبنیادی حقوق کیوں نہیں دے رہے؟،کیاوفاق عدالتی آپشن کی مخالفت کرےگا؟،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ عدالتی آپشن کی مخالفت نہیں کریں گے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ یہاں پرمفادعامہ کاسوال سامنے آیاہے،جس مقصدکیلئے کمیشن بناتھاوہ پوراہی نہیں ہوا،عدالت نے کہاکہ کمیشن کوعام آدمی کوچینی کی سہولت فراہمی کیلئے کچھ کرناتھالیکن نہیں کیا۔

عدالت نے چینی انکوائری کمیشن کو 10 روزکیلئے کارروائی سے روک دیاگیا ،اسلام آبادہائیکورٹ نے 10 روزکیلئے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک عام آدمی کیلئے چینی 70 روپے کلوبیچنے کاحکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ شوگرملز ایسوسی ایشن کومشروط طورپرحکم امتناع دے رہے ہیں،عدالت نے وفاق،واجدضیااورشہزاداکبر،سیکریٹری داخلہ اورانکوائری کمیشن ارکان کو نوٹسز جاری کردیئے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -