سنتھیا ڈی رچی نے پیپلز پارٹی کیخلاف کیس لڑنے کیلئے چندہ مانگ لیا

سنتھیا ڈی رچی نے پیپلز پارٹی کیخلاف کیس لڑنے کیلئے چندہ مانگ لیا
سنتھیا ڈی رچی نے پیپلز پارٹی کیخلاف کیس لڑنے کیلئے چندہ مانگ لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک پر جنسی زیادتی اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر حراساں کرنے کا الزام عائد کیا جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے بے نظیر پر بھی الزامات لگائے جس پر پیپلز پارٹی کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا گیاہے ۔

سنتھیا ڈی رچی نے اب پیپلز پارٹی کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر آنے والے اخراجات کی ادائیگی کیلئے اپنے چاہنے والوں سے مدد مانگ لی ہے اور عطیات دینے کی اپیل کی ہے ۔ سنتھیا ڈی رچی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”پیپلز پارٹی ، رحمان ملک ، سابق وزیراعظم گیلانی کیخلاف قانونی جنگ لڑنا آسان نہیں ہو گا ، قانونی اخراجات کے بلز ان لوگوں کیلئے موجود ہوں گے جو میری اس جنگ میں مدد کرنا چاہتے ہیں ۔“

سنتھیا ڈی رچی نے چندہ دینے کا ارادہ رکھنے والے افراد کی آسانی کیلئے پاکستان میں اپنے بینک اکاﺅنٹ کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے بیرون ملک سے مدد کرنے والوں کیلئے ” پے پال“ کا اکاﺅنٹ بھی جاری کیا ہے ۔سنتھیا کا کہناتھاکہ آپ کے تعاون کا شکریہ ۔

سوشل میڈیا پر سنتھیا ڈی رچی کی اپیل کے بعد صارفین کا رد عمل بھی سامنے آ رہاہے ، اس صارف کا کہناتھا کہ ” پاکستان کی نسبت چندہ کلچر امریکہ میں غالب ہے ۔“

لگتا ہے کہ یہ صارف چندہ سسٹم سے کا فی دکھی دکھائی دیتا ہے جنہوںنے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” ڈیم فنڈ اور کورونا فنڈ کے بعد پش خدمت ہے سنھتیا فنڈ “۔

مزید :

قومی -