شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دلی افسوس ہے،فیاض الحسن چوہان

شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دلی افسوس ہے،فیاض الحسن چوہان
شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دلی افسوس ہے،فیاض الحسن چوہان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دلی افسوس ہے،کورونا میں مبتلا دیگر لیگی قائدین کی بھی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ شہباز شریف کا صحت مند رہنا پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے ضروری ہے،امید ہے شہباز شریف قرنطینہ کے بعد کورونا کے خلاف عملی اقدامات میں حصہ لیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -