کورونا وائرس نے بھارت میں تباہی مچانا شروع کر دی ، ایک روز میں کتنے لوگ مارے گئے ؟ افسوسناک خبر

کورونا وائرس نے بھارت میں تباہی مچانا شروع کر دی ، ایک روز میں کتنے لوگ مارے ...
کورونا وائرس نے بھارت میں تباہی مچانا شروع کر دی ، ایک روز میں کتنے لوگ مارے گئے ؟ افسوسناک خبر

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اب پاکستان کے بعد بھارت میں وبا نے تباہی مچانا شروع کر دی ہے ، ہمسائے ملک میں کورونا وائس کے ایک روز میں اب تک کے سب سے زیادہ کیسز اور اموات ریکارد ہوئی ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوروانا وائرس کے مزید 9 ہزار 996 کسیز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 579 ہو گئی ہے جبکہ 357 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں اور اموات کی تعداد 8 ہزار 102 پر جا پہنچی ہے ۔

بھارت میں اب تک ایک لاکھ 41 ہزار 28 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 37 ہزار 448 افراد کا علاج جاری ہے جبکہ ایک مریض علاج کی غرض سے بیرون ملک چلا گیاہے ، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں اب تک سامنے آنے والے کیسز میں سے 49 فیصد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ باقیوں کا علاج جاری ہے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ہونے والے اموات میں سب سے زیادہ ریاست149 مہاراشٹرا میں ہوئی ہیں ، 79 دہلی، 34 گجرات ، 20 اتر پردیش ، 19 تامل ناڈو ،17 ویسٹ بنگال ، 8 تلگانہ ،7 مادھیا پردیش، 7 ہریانہ ، 4 راجستھان ، کشمیر میں 3 ، کریلا میں دو ،اتر کھنڈ، بہار ، ہماچل پردیش اور آندر ا پردیش میںایک ایک موت ہوئی ہے ۔

بھارت میں اب تک مجموعی طور پر 8 ہزار 102 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور مجموعی اعدادو شمار میں بھی اموات سب سے زیادہ مہاراشٹرا میں ہیں جہاں تعداد 3 ہزار 438 پر جا پہنچی ہے ،اس کے بعد گجرات میں 1347، دہلی میں 984، مادھیا پردیش میں 427، ویسٹ بنگال میں 432، تامل ناڈو میں 326 ، اتر پردیش میں 321 ، راجستھان میں 259 اور تلگانہ میں 156 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

اس کے علاوہ آندرا پردیش 78 ، کرناٹکا مین 69، پنجاب میں 55 ، مقبوضہ کشمیر میں 51، ہریانہ میں 55 ، بہار میں 33 ، کریلا میں 18 ، اتر کھنڈ میں 15، اوڈیشا میں 9 اور جھارکنڈ میں 8 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -