امریکی صحافی سنتھیارچی نے یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صحافی سنتھیارچی نے یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا،سنتھیا ڈی رچی نے ناصر عظیم خان ایڈووکیٹ کے ذریعے لیگل نوٹس بھجوایا۔
امریکی صحافی سنتھیا ڈی رچی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے، یوسف رضا گیلانی اپنے الزامات پرمعافی مانگیں اور 12 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں، مجھے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بدنام کیا گیا، لیگل نوٹس میں کہاگیا ہے کہ 14 دن میں اپنے الزامات پر معافی نا مانگی توقانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ ناصرعظیم خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ اپنے موکل کی اجازت سے یوسف رضا گیلانی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔