کورونا وائرس، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کر دی

کورونا وائرس، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کر دی
کورونا وائرس، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کر دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے پاکستان میں اپنے وار تیز کر دیئے ہیں لیکن دوسری جانب بھارت میں بھی اس وبا نے تباہی مچانا شروع کر دی ہے اور وہاں بھی سخت لاک ڈاﺅن کے باعث غربت کی لکیر سے بھی نیچے جینے والوں کی زندگیاں نہایت مشکل ہو گئی ہیں ، اس صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے ہمسائے ملک کو مدد کی پیشکش کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” رپورٹ کے مطابق بھارت کے 34 فیصد گھرانے امداد کے بغیر ایک ہفتے سے زیادہ زندہ نہیں رہ پائیں گے ، میں بھارت کو مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہوں اور ہم اپنا غریبوں تک پیسے پہنچانے کا پروگرام بھارت کے ساتھ بھی شیئر کرنے کیلئے تیار ہیں جس کی پہنچ اور شفافیت کی تعریف بین الاقوامی سطح پر کی گئی ۔“

وزیراعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں مزید کہناتھا کہ ” ہماری حکومت نے 120 بلین روپے 9 ہفتوں کے قلیل وقت میں ایک کروڑ گھرانوں مکمل شفافیت کے ساتھ پہنچائے ہیں تاکہ وہ کورونا وائرس کا مقابلہ کر سکیں ۔“

یاد رہے کہ بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوروانا وائرس کے مزید 9 ہزار 996 کسیز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 579 ہو گئی ہے جبکہ 357 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں اور اموات کی تعداد 8 ہزار 102 پر جا پہنچی ہے ۔

بھارت میں اب تک ایک لاکھ 41 ہزار 28 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 37 ہزار 448 افراد کا علاج جاری ہے جبکہ ایک مریض علاج کی غرض سے بیرون ملک چلا گیاہے ، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں اب تک سامنے آنے والے کیسز میں سے 49 فیصد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ باقیوں کا علاج جاری ہے ۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -