سنتھیا سے ملنے والی رقم ایدھی سینٹر میں جمع کرائینگے، وکیل یوسف رضا گیلانی

سنتھیا سے ملنے والی رقم ایدھی سینٹر میں جمع کرائینگے، وکیل یوسف رضا گیلانی
سنتھیا سے ملنے والی رقم ایدھی سینٹر میں جمع کرائینگے، وکیل یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم اورپیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے وکیل کا کہنا ہے کہ سنتھیا ڈی رچی سے ملنے والی ہرجانے کی رقم ایدھی سینٹر میں جمع کروائیں گے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی پیش ہوئے۔عدالت میں پیشی کے بعد یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنتھیا رچی کو یوسف رضا گیلانی کی طرف سے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔
یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے مزید کہا کہ سنتیھا رچی سے ملنے والی ہرجانے کی رقم ایدھی سینٹر میں جمع کروائیں گے۔