یونس خان کی بطور بیٹنگ کوچ تقرری، قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی موقف دیدیا

یونس خان کی بطور بیٹنگ کوچ تقرری، قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ...
یونس خان کی بطور بیٹنگ کوچ تقرری، قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی موقف دیدیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ یونس خان نے پاکستان کیلئے بہت سے کارنامے سرانجام دئیے ہیں اور میں یونس خان کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کو اعزاز سمجھتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایک روزہ اور ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ یونس خان ایک لیجنڈ ہیں اور وہ ان کی صلاحیتوں کے معترف ہیں، خصوصاً جس طرح وہ اپنی اننگز کو طوالت دینے کیلئے منصوبہ بندی کیا کرتے تھے۔ بابراعظم نے کہا کہ وہ ان کے عزم، مزاحمت اور تحمل مزاجی سے بہت کچھ سیکھیں گے، یونس خان نے پاکستان کیلئے بہت سے کارنامے سرانجام دئیے ہیں اور وہ یونس خان کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کو اعزاز سمجھتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل گروپ کی حیثیت سے مصباح الحق اور یونس خان جیسے بڑے ناموں کو اپنے ہمراہ دیکھنا خوش آئند ہے جو ہمارے مستقبل پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔ بابراعظم نے گزشتہ 5 ٹیسٹ میچوں میں 102 سے زائد کے سٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے، اپریل 2017ءمیں ان کی یونس خان کے ہمراہ 131 رنز کی شراکت آج بھی مداحوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔

مزید :

کھیل -