جرمنی کی سپر مارکیٹ میں چوری کی کوشش، ناکامی پر چور اپنا بیٹا ہی سٹور میں چھوڑ کر فرار ہوگیا

جرمنی کی سپر مارکیٹ میں چوری کی کوشش، ناکامی پر چور اپنا بیٹا ہی سٹور میں ...
جرمنی کی سپر مارکیٹ میں چوری کی کوشش، ناکامی پر چور اپنا بیٹا ہی سٹور میں چھوڑ کر فرار ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (ویب ڈیسک) جرمن شہر بائوٹزن کی پولیس کے مطابق 29 سالہ مشتبہ شخص ایک سپر مارکیٹ میں معمولی مالیت کی چیز چرانے کی کوشش میں تھا مگر جب وہ دروازے پر پہنچا تو وہاں سکیورٹی الارم بج اٹھا، جس کے بعد وہ وہاں سے فرار ہو گیا۔
جرمن خبررساں ادارے " ڈی ڈبلیو" کے مطابق  اپنے آٹھ سالہ بیٹے کے ساتھ آئے ہوئے اس شخص نے جمعہ پانچ جون کو رات کے قریب 9:00 بجے سپر مارکیٹ سے مچھلی کے دو پیکٹ چرانے کی کوشش کی، جن کی مجموعی مالیت محض پانچ یورو بنتی ہے۔ تاہم پیکٹوں پر سکیورٹی لیبل کی سبب جب یہ شخص کیش کائونٹر پر ادائیگی کیے بنا وہاں سے نکلنے لگا تو وہاں الارم بج اٹھا۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ شخص پکڑے جانے سے بچنے کے لیے وہاں سے فرار ہو گیا مگر گھبراہٹ کے عالم میں اپنے بیٹے کو وہیں چھوڑ گیا۔ پولیس اس کے بیٹے کی مدد سے جب اس کے گھر پہنچی تو اس کی بیوی نے پولیس کو بتایا کہ وہ شخص زخمی ہونے کے سبب طبی امداد کے لیے ہسپتال گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ شخص فرار کی کوشش کے دوران ہی گر کر زخمی ہوا۔