تماشائیوں کے بغیر میچز میں پرجوش کیسے رہنا ہے؟ مشتاق احمد نے ایسا نسخہ بتا دیا کہ آپ بھی مسکرا دیں گے

تماشائیوں کے بغیر میچز میں پرجوش کیسے رہنا ہے؟ مشتاق احمد نے ایسا نسخہ بتا ...
تماشائیوں کے بغیر میچز میں پرجوش کیسے رہنا ہے؟ مشتاق احمد نے ایسا نسخہ بتا دیا کہ آپ بھی مسکرا دیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپن باﺅلنگ کوچ مشتاق احمد نے تماشائیوں کے بغیر میچز میں غیر روایتی انداز میں پرجوش رہنے کا دلچسپ نسخہ بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہاکہ تماشائیوں کے بغیر نجانے کرکٹ کیسی ہو گی،دیکھنا پڑے گا کہ جشن منانے کی بھی اجازت ملتی ہے یا نہیں، البتہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم اس کی پریکٹس نیٹ سیشنز کے دوران کر سکتے ہیں، آﺅٹ کرنے یا اچھا شاٹ کھیلنے کے بعد کس طرح ردعمل کا مظاہرہ کرنا ہے، یہ سیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نیٹ میں تربیت حاصل کرنا ہوگی کہ کسی کو آﺅٹ کرنے پر ایک دوسرے کی جانب بڑھے بغیر ساتھی کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کس طرح کرنا ہے، ہمیں پریکٹس میں ہی اپیل کرنے اور آﺅٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کرنے کی ٹریننگ سے خود کو نئے ماحول کا عادی بنانا ہوگا۔

مزید :

کھیل -