اپوزیشن سیاست کیلئے عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے، شبلی فراز

اپوزیشن سیاست کیلئے عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے، شبلی فراز
اپوزیشن سیاست کیلئے عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے، شبلی فراز

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کا بیان لاعلمی کا مظہر ہے، ان کا بیان حقائق مسخ کرنے کی کوشش ہے، اپوزیشن سیاست کیلئے عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے۔

وزیر اطلاعات پنجاب شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق حکومتوں نے اداروں کو تباہ حال کر کے بے سمت کیا، عمران خان نے ملکی سمت درست کر کے ترقی کی راہ پر ڈال دیا، پاکستان کے عوام باشعور ہیں، ذاتی مفادات کو ترجیح دینے والے مزید بے وقوف نہیں بناسکتے، سابق حکومتوں نے ذاتی مفادات کیلئے اداروں کو مفلوج کیا۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا اپنے منشور کے تحت ہم اداروں میں اصلاحات کر کے سروس ڈیلیوری بہتر بنا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام چیلنجز سے بخوبی نمٹ رہے ہیں، اپوزیشن مثبت تجاویز کی بجائے سیاست کر رہی ہے، قوم کو کورونا وبا سے محفوظ رکھنے اور بھوک سے بچانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -