”میں انٹرنیشنل دوروں کے دوران یہ کام نہیں کرتا“ بابراعظم نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

”میں انٹرنیشنل دوروں کے دوران یہ کام نہیں کرتا“ بابراعظم نے اپنی کامیابی کا ...
”میں انٹرنیشنل دوروں کے دوران یہ کام نہیں کرتا“ بابراعظم نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل ٹورز کے دوران سوشل میڈیا استعمال کرنے کے بہت مخالف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے کہا کہ کسی بھی سیریز کے دوران کوشش ہوتی ہے کہ میری پوری توجہ کرکٹ پر مرکوز رہے اور میں سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتا کیونکہ وہاں پر حوصلہ افزائی کے ساتھ حوصلہ شکنی کی باتیں بھی سامنے آتی ہیں جس سے توجہ منتشر او کھیل متاثر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا اس سب کی وجہ سے میں ٹورز کے دوران سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتا البتہ جب بھی موقع ملے تو سینما جا کر فلمیں دیکھنا پسند کرتا ہوں جس سے ماحول تبدیل ہوتا ہے اور اچھی تفریح بھی مل جاتی ہے جبکہ موقع ملنے پر سنوکر بھی کھیل لیتا ہوں۔

مزید :

کھیل -