وزیر اعلیٰ سندھ نفرت کی آگ پھیلا رہے ہیں، فردوس شمیم

وزیر اعلیٰ سندھ نفرت کی آگ پھیلا رہے ہیں، فردوس شمیم
وزیر اعلیٰ سندھ نفرت کی آگ پھیلا رہے ہیں، فردوس شمیم

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نفرت کی آگ پھیلا رہے ہیں۔

کراچی میں پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کہا تو تھا کہ پاکستان کھپے پر عمل اس کے برعکس ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ڈی سی ایل کوئی ایسٹ انڈیا کمپنی نہیں ہے جو اس پر اعتراض کیا گیا۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ گرین لائن بس منصوبہ گرومندر تک تعمیر ہونا تھا پھر اس کو چھوٹا کر دیا گیا، اس منصوبے کو وفاق نے لیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اورنج لائن منصوبے کی بھی پلاننگ کی گئی، 20 مئی کو سندھ حکومت نے ایم او یو سائن کیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا مزید کہنا ہے کہ 20 مئی تک ایس آئی ڈی سی ایل بہتر ادارہ تھا، اب خراب ہو گیا۔پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا ہے کہ گرین لائن بس منصوبے کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -