پی آئی ا ے نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں کتنی کٹوتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ؟ بڑی خبر آ گئی

پی آئی ا ے نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں کتنی کٹوتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ؟ ...
پی آئی ا ے نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں کتنی کٹوتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ؟ بڑی خبر آ گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین کو تنخواہوں میں عارضی کمی کے حوالے سے خط لکھ دیا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل ارشد علی نے اپنے مراسلے میں لکھا ہے کہ ایئرلائن کی صنعت کو عالمی سطح پر 3 ارب 4 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، قومی کیریئر کو کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے ہر ماہ تقریباً 6، 6 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے، پی آئی اے نے ملازمین کی تنخواہوں میں عارضی کمی کا اعلان کیا ہے، ملک میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہونے کے ساتھ ہی اصل تنخواہ بحال کر دی جائے گی۔

جن ملازمین کی سالانہ مجموعی تنخواہ ایک لاکھ سے زائد ہے ان کی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی کر دی گئی ہے، جن کی تنخواہ 3 لاکھ سے زیادہ ہے انہیں تنخواہ میں 15 فیصد تک کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا، تنخواہ میں کٹوتی گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین پر لاگو نہیں ہوگی، پی آئی اے کے اعلیٰ عہدیداروں نے اپنی تنخواہوں میں رضاکارانہ کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ ابتدائی طور پر پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) ارشد ملک نے اپنی تنخواہ میں 20 فیصد کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

قومی -