”شہبازشریف کا کورنا ٹیسٹ اس جگہ جانے کے بعد مثبت آیا“صاحبزادے سلیمان شہباز نے پیغام جاری کر دیا

”شہبازشریف کا کورنا ٹیسٹ اس جگہ جانے کے بعد مثبت آیا“صاحبزادے سلیمان شہباز ...
”شہبازشریف کا کورنا ٹیسٹ اس جگہ جانے کے بعد مثبت آیا“صاحبزادے سلیمان شہباز نے پیغام جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ ان کے والد کا کورونا ٹیسٹ نیب دفتر میں پیش ہونے کے بعد مثبت آیا ہے۔
سلیمان شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف نیب میں پیشی کے علاوہ گھرسے باہر نہیں نکلے تھے ،انہوں نے کہا کہ ہم نے نیب کو سوالنامہ بھیجنے یا اسکائپ کے ذریعے پیش ہونے کا کہا تھا لیکن نیب نے منع کر دیا۔ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا کورونا کا ٹیسٹ نیب آفس میں پیش ہونے کے بعد مثبت آیا ہے۔
سلیمان شہباز نے کہا کہ اگر شہبازشریف کو کچھ ہوا تو ہمارا خاندان چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال، وزیراعظ عمران خان اور معاون خصوصی شہزاد اکبر کےخلاف مقدمہ درج کرائے گا۔

مزید :

قومی -