آدمی نے اپنی 5 کروڑ کی جائیداد اپنے ہاتھیوں کے نام کردی

آدمی نے اپنی 5 کروڑ کی جائیداد اپنے ہاتھیوں کے نام کردی
آدمی نے اپنی 5 کروڑ کی جائیداد اپنے ہاتھیوں کے نام کردی

  

پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان مہاوت نے اپنی 5 کروڑ روپے کی جائیداد اپنے ہاتھیوں کے نام کردی۔

دارالحکومت پٹنہ سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ اختر  امام کے پاس موتی اور رانی نام کے 2 ہاتھی ہیں اور وہ انہی کے ساتھ رہتے ہیں۔ اختر امام نے گزشتہ 10 برس سے اپنے گھر والوں سے علیحدگی اختیار کرکے دونوں ہاتھیوں کو اپنی فیملی ڈکلیئر کیا ہوا ہے۔

اختر امام نے گزشتہ دنوں اپنی آدھی جائیداد اپنی بیوی کے نام کردی جبکہ باقی کی آدھی پراپرٹی دونوں ہاتھیوں کے نام کردی۔ اختر امام کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی موت کے بعد ہاتھیوں کی حفاظت کیلئے اپنی 5 کروڑ کی جائیداد ان کے نام کی ہے جس سے وہ سمگلرز کے ہاتھوں سے محفوظ رہیں گے۔

اختر امام کے مطابق ان کی موت کے بعد ان کی جائیداد موتی اور رانی کے نام پر ٹرانسفر ہوجائے گی اور اگر ان کے دونوں ہاتھی بھی مر گئے تو پھر یہ جائیداد راوات ٹرسٹ کو چلی جائے گی جس کے صدر وہ خود ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -