تصویر میں نظر آنے والے کیٹگری اے کے اس اشتہاری کو پولیس نے گرفتار کرلیا، کون کون سے مقدمات ہیں؟ جان کر ہی روح کانپ اٹھے

تصویر میں نظر آنے والے کیٹگری اے کے اس اشتہاری کو پولیس نے گرفتار کرلیا، کون ...
تصویر میں نظر آنے والے کیٹگری اے کے اس اشتہاری کو پولیس نے گرفتار کرلیا، کون کون سے مقدمات ہیں؟ جان کر ہی روح کانپ اٹھے

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس کی جانب سے قتل ، اقدامِ قتل اور اغوا میں ملوث کیٹگری اے کے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا گیا۔

کینٹ پولیس کی جانب سے کارروائی کرکے اشہتاری مجرم عمران اللہ بٹ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مجرم اشتہاری عمران اللہ بٹ عرف مانی بٹ نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر کینٹ کے علاقے میں حاجی محمود  اور موسیٰ طاہر بٹ کو 2019 میں قتل کیا تھا۔ اشتہاری مجرم نے 2019 میں ہی اپنےدیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبین الرحمن کو بھی قتل کیا تھا۔

پولیس کے مطابق مجرم اشتہاری نصیر آباد پولیس کو اقدم قتل کے 2 مقدمات، ویسٹریج پولیس کو اغواء کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ مجرم سےدرست شناخت پریڈ کےبعد مزید تفتیش کی جارہی ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -