تجزیہ کار امتیاز عالم کے گھر پر ڈاکوؤں کا حملہ، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

تجزیہ کار امتیاز عالم کے گھر پر ڈاکوؤں کا حملہ، انتہائی تشویشناک خبر آگئی
تجزیہ کار امتیاز عالم کے گھر پر ڈاکوؤں کا حملہ، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار امتیاز عالم کے گھر ایک بار پھر مسلح ڈاکوؤں کی جانب سے دھاوا بولا گیا ہے۔

امتیاز عالم نے ٹوئٹر پر ڈاکوؤں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان ڈاکوؤں نے ان کے گھر پر صبح ایک بج کر 34 منٹ پر حملہ کیا۔ " پہلی بار اسی طرح کے حُلیوں والے 6 ڈاکوؤں نے میرے گھر کو لوٹا تھا،  پولیس ناکام رہی یا کچھ اور ہوا؟۔"

انہوں نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ ایک شعر بھی لکھا

 " اب کس سے کوئی کیا داد رسی چاہے گا

رہا کھٹکا نہ چوری کا، دُعا دیتا ہوں رہزن کو"

خیال رہے کہ رواں سال 5 جنوری کو  بھی امتیاز عالم کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس کے دوران ڈاکوؤں نے ان کی بیٹی امر عالم کے زیورات اور نقدی لوٹ لی تھی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -