”یونس خان کیساتھ ہمیشہ استاد اور شاگرد والا تعلق رہا ہے اور۔۔۔“ شان مسعود بھی اپنی خوشی چھپا نہ سکے

”یونس خان کیساتھ ہمیشہ استاد اور شاگرد والا تعلق رہا ہے اور۔۔۔“ شان مسعود ...
”یونس خان کیساتھ ہمیشہ استاد اور شاگرد والا تعلق رہا ہے اور۔۔۔“ شان مسعود بھی اپنی خوشی چھپا نہ سکے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بلے باز شان مسعود نے کہا ہے کہ یونس خان کیساتھ ہمیشہ استاد اور شاگرد والا تعلق رہا ہے اور ان کی بطور بیٹنگ کوچ تعیناتی پر بہت پرجوش ہوں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے کہا کہ میں یونس خان کی بطور بیٹنگ کوچ تعیناتی پر بہت پرجوش ہوں اور اسے ایک نامور کھلاڑی کی خدمات کے حصول کا ایک بہترین انداز قرار دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان کے ساتھ ہمیشہ استاد اور شاگرد والا تعلق رہا ہے، ان کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کیلئے پرجوش ہوں اور اس سے بہت فائدہ ہوگا۔

شان مسعود نے کہا کہ یونس خان کیرئیر کے دوران بھی اپنے ساتھیوں کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے تھے، وہ اکثر خود سے زیادہ دوسرے کھلاڑیوں کی مدد کرنے میں وقت گزارتے تھے، یونس خان کو اس نئے کردار میں دیکھنے کا مطلب معلومات کا خزانہ ملنا ہے، جس سے بہت فائدہ ہوگا۔

واضح رہے شان مسعود نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری پالی کیلے میں داغی جہاں ان کے اور یونس خان کے درمیان ایک مضبوط شراکت نے پاکستان کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

مزید :

کھیل -