دنیا کے بہترین آل راﺅنڈرز میں 2 پاکستانی بھی شامل، یہ کون ہیں؟

دنیا کے بہترین آل راﺅنڈرز میں 2 پاکستانی بھی شامل، یہ کون ہیں؟
دنیا کے بہترین آل راﺅنڈرز میں 2 پاکستانی بھی شامل، یہ کون ہیں؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین ٹام موڈی نے دنیائے کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈرز میں دو پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی شامل کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے نامور بیٹسمین نے 1992ءورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان کو ٹیسٹ اور جارح مزاج شاہد خان آفریدی کو ٹی 20کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار کیا ہے۔54 سالہ کھلاڑی نے عمران خان کیساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر سر گیرے سوبرز اور جنوبی افریقی لیجنڈ جیک کیلس کو بھی ٹیسٹ کے بہترین آل راؤنڈرز قرار دیا ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کون پہلے اور دوسرے نمبر پر ہونا چاہیے؟ اس بارے میں کہنا بہت مشکل ہے کیونکہ سر گیری سوبرز اور کیلس کمال کے پلیئرز تھے ان میں سے کسی ایک کو پہلا اور نمبر دینا ناممکن ہے۔ موڈی نے عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میں سابق آل راؤنڈر کا سامنا کرچکا ہوں، وہ شاندار باؤلر تھے، کیریئر کے اختتام پر ان کی رفتار میں کمی آئی تھی لیکن لوگوں نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز پر وہ تیز ترین باؤلر تھے۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین اینڈرے رسل، شین واٹسن اور شاہد خان آفریدی کو ٹی 20 کے بہترین آل راؤنڈرز قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے 12 سے 14 سال کے دوران بطور آل راؤنڈر کوئی کمی نہیں آئی بلکہ وہ وقت کیساتھ ساتھ میچ ونر بنتے گئے، باﺅلنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں انہوں نے میچ جتوائے۔

مزید :

کھیل -