پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ،دلچسپ خبر آگئی

پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ،دلچسپ خبر آگئی
پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ،دلچسپ خبر آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کے اضافے کے بعد 54 لاکھ سے بڑھ کر 55 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ گھوڑوں، اونٹوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ، خچروں کی تعداد 2 لاکھ پر برقرار ہے جبکہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 12لاکھ کااضافہ ہوا ہے۔

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ سے بڑھ کر 4 کروڑ 12 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ کا اضافہ ہوگیا، بھیڑوں کی تعداد 3کروڑ 9 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ 12 لاکھ ہوگئی۔ملک میں بکریوں کی تعدادمیں 21لاکھ کااضافہ ہوا ہے اور بکریوں کی تعداد7کروڑ61 لاکھ سے بڑھ کر7کروڑ82لاکھ ہوگئی ہے۔اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ ہے، ایک سال میں مویشیوں کی تعدادمیں 18 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے، مویشیوں کی مجموعی تعداد تعداد 4 کروڑ 78 لاکھ سےبڑھ کر4کروڑ96لاکھ ہوگئی ہے۔ایک سال میں پولٹری کی تعداد میں 12کروڑ 20 لاکھ کا اضافہ ہوا، پولٹری کی تعداد 1 ارب 32 کروڑ 10لاکھ سےبڑھ کر 1 ارب 44 کروڑ 30 لاکھ ہوگئی ہے۔

مزید :

قومی -