آرمی چیف کا کورونا کے شکار شیخ رشید کو ٹیلی فون

آرمی چیف کا کورونا کے شکار شیخ رشید کو ٹیلی فون
آرمی چیف کا کورونا کے شکار شیخ رشید کو ٹیلی فون

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کوٹیلی فون کر کے خیریت دریافت کی ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتا یا کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے فون پر خیریت دریافت کی اور انہوں نے مشورہ دیا کہ اپنی صحت کا خیال رکھیں ۔

واضح رہے کہ شیخ رشید بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کیا ہوا ہے ۔

مزید :

قومی -