” 20 سال کی تھی تو مجھ پر جنسی حملہ کیا گیا جس کی یادیں آج بھی ۔۔۔ “ ہیری پوٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ نے درد ناک کہانی سنادی

” 20 سال کی تھی تو مجھ پر جنسی حملہ کیا گیا جس کی یادیں آج بھی ۔۔۔ “ ہیری پوٹر ...
” 20 سال کی تھی تو مجھ پر جنسی حملہ کیا گیا جس کی یادیں آج بھی ۔۔۔ “ ہیری پوٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ نے درد ناک کہانی سنادی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ نے گزشتہ دنوں اپنی ایک ٹویٹ میں صنفی امتیاز پر مبنی جملہ لکھا جس پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم جے کے رولنگ نے اس تنقید کے جواب میں اپنے ساتھ ہونے والے جنسی و جسمانی تشدد کا انکشاف کر ڈالا ہے۔میل آن لائن کے مطابق اپنی ٹویٹ میں جے کے رولنگ نے خواتین کو بیان کرنے کے لیے فقرہ ”وہ لوگ، جنہیں حیض آتا ہے“ لکھا تھا۔ اسی ٹویٹ میں خواجہ سراﺅں کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ”یقینا ’ان لوگوں‘ (خواجہ سراﺅں)کے لیے بھی کوئی لفظ ہو گا۔ آپ لوگ بتا سکتے ہیں کہ وہ لفظ کیا ہے؟Wumben، Wimpundیا پھر Woomud۔“ صنفی امتیاز پر مبنی ان بیانات کے بعد لوگوں نے جے کے رولنگ پر تنقید شروع کر دی۔ تنقید کرنے والوں میں اداکارہ ایما واٹسن، ہیری پوٹر کے اداکار ڈینیئل ریڈکلف اور فنٹاسٹک بیسٹس (Fantastic Beasts)سٹار ایڈی ریڈمین بھی شامل تھے۔

اس تنقید کے جواب میں اب 54سالہ جے کے رولنگ نے 3ہزار 663الفاظ پر مشتمل ایک اور آرٹیکل لکھا ہے جو ان کی ذاتی ویب سائٹ پر پبلش ہواہے۔ اس آرٹیکل میں جے کے رولنگ نے بتایا ہے کہ کس طرح ان کا پہلا شوہر جارج ارینٹس انہیں بدترین جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا کرتا تھا۔ انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ جب وہ عمر کی 20کی دہائی میں تھیں تو ان پر جنسی حملہ بھی کیا گیا تاہم انہوں نے یہ نہیں لکھا کہ یہ حملہ کرنے والا ملزم کون تھا؟جے کے رولنگ نے آرٹیکل میں لکھا کہ”نوعمری میں مجھ پر جو جنسی حملہ ہوا، اس کا صدمہ آج تک میرے دل میں موجود ہے۔ اس کے بعد میری اذیت ناک شادی نے میری سوچ تبدیل کرنے میں بہت کردار ادا کیا۔ یہی وجہ ہے کہ میں جنسیت کے متعلق زیادہ لکھتی ہوں۔“ واضح رہے کہ اس سے قبل جے کے رولنگ کے سابق شوہر جارج ارینٹس بھی اپنی سابق اہلیہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کر چکے ہیں۔ ان کی شادی محض 13ماہ چلی تھی، جس سے ان کی بیٹی جیسیکا ازابیل رولنگ ارینٹس پیدا ہوئی جو اب 26سال کی ہے۔

مزید :

تفریح -