16سالہ لڑکے نے زیادہ بڑا منہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا

16سالہ لڑکے نے زیادہ بڑا منہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا
16سالہ لڑکے نے زیادہ بڑا منہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک 16سالہ لڑکے نے زیادہ بڑا منہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 16سالہ لڑکے کا نام فلپ اینگس ہے جو امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر بوائرٹاﺅن کا رہائشی ہے۔ گزشتہ دنوں اس نے زیادہ بڑا منہ کھولنے کا ریکارڈ قائم کیا جس کے بعد اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا۔ جب اس نے منہ کھولا تو اس کا سائز 3.75انچ یا 9.52سینٹی میٹر تھا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکہ ہی کے برنڈ شیمٹ نامی شخص کے پاس تھا۔ اس نے 2017ءمیں 3.46انچ منہ کھول کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا تھا۔ اینگس کا کہنا تھا کہ ”میرا منہ شروع سے ہی بہت بڑا تھا اور جب میں جمائی لیتا تو میرے دوست میرا مذاق اڑاتے تھے۔ دو سال قبل مجھے برنڈ شیمٹ اور اس کے ریکارڈ کے بارے میں معلوم ہوا اور تب سے اس کا ریکارڈ توڑنا میرا خواب بن گیا۔“

اینگس کا کہنا تھا کہ” میں اپنا منہ کھولتا اور اپنی ماں سے کہتا کہ وہ میرے دانتوں کے درمیان فاصلہ ناپے۔ کچھ عرصہ بعد میری ماں مجھے ڈینٹسٹ کے پاس لے گئی تاکہ حتمی طور پر معلوم ہو سکے کہ منہ کھولتے ہوئے میرے دانتوں کے درمیان کتنا فاصلہ ہوتا ہے۔ جب ڈاکٹر نے بتایا کہ میں برنڈ کا ریکارڈ توڑ سکتا ہوں تو میں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو درخواست دے دی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -