وہ ملک جس نے عمران خان کا 10 ارب درختوں کا ریکارڈ توڑنے کا اعلان کردیا، 4 سال میں کتنے پودے لگائیں گے؟

وہ ملک جس نے عمران خان کا 10 ارب درختوں کا ریکارڈ توڑنے کا اعلان کردیا، 4 سال ...
وہ ملک جس نے عمران خان کا 10 ارب درختوں کا ریکارڈ توڑنے کا اعلان کردیا، 4 سال میں کتنے پودے لگائیں گے؟

  

ادیس ابابا(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی افریقہ کے ملک ایتھوپیا میں حکومت نے ایک سال میں 5ارب درخت لگانے کا اعلان کر دیا۔کوارٹز افریقہ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے یہ پانچ ارب درخت آئندہ ایک سال میں لگائے جائیں گے جبکہ اس مہم میں 2024ءتک کل 20ارب درخت لگائے جائیں گے، جس کی منصوبہ بندی جاری ہے۔ ایتھوپین وزیراعظم ابی احمدعلی کی طرف سے شروع کیے گئے اس منصوبے میں گرین لیگسی چیلنج پراجیکٹ کی پیروی کی جا رہی ہے۔

گرین لیگسی چیلنج پراجیکٹ میں ایتھوپیا میں گزشتہ سال ایک ہی دن میں ریکارڈ 35کروڑ 30لاکھ درخت لگائے گئے تھے۔ جبکہ اس پراجیکٹ کے تحت گزشتہ ایک سال میں کل 4ارب درخت لگائے گئے۔رپورٹ کے مطابق اس منصوبے پر خرچ ہونے والی رقم کا تخمینہ 11کروڑ 70لاکھ ڈالر (تقریباً 19ارب 31کروڑ روپے)لگایا گیا ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ اتنی زیادہ شجرکاری ہونے کی وجہ سے شہروں میں پودوں کی قیمت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے چنانچہ اس منصوبے کی لاگت اس سے متاثر ہو سکتی ہے اور تخمینے سے بڑھ سکتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -