اسرائیل میں مارے جانے والے 10 افراد کے قتل کا مقدمہ قطر کے شاہی خاندان کے خلاف امریکہ میں درج کرلیا گیا

اسرائیل میں مارے جانے والے 10 افراد کے قتل کا مقدمہ قطر کے شاہی خاندان کے خلاف ...
اسرائیل میں مارے جانے والے 10 افراد کے قتل کا مقدمہ قطر کے شاہی خاندان کے خلاف امریکہ میں درج کرلیا گیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل میں ہلاک اور زخمی ہونے والے امریکی شہریوں کا مقدمہ امریکہ میں درج کروایا گیا ہے جس میں حیران کن طور پر قطر کے شاہی خاندان کو بطور ملزم نامزد کر دیا گیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق اسرائیل اور اسرائیل کے زیرقبضہ مغربی کنارے میں مبینہ طور پر حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد نامی تنظیم کے حملوں میں 10امریکی شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

عدالت میں 51مدعیوں نے درج کرائے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا ہے کہ قطری شاہی خاندان حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کی مالی معاونت کرتا ہے۔ان تنظیموں پر امریکہ کی طرف سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور قطری شاہی خاندان ان پابندیوں کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب ہوا ہے۔ وہ قطر چیئرٹی، مصرف الریاں بینک اور قطر نیشنل بینک کے ذریعے ان تنظیموں کی مالی معاونت کر رہا ہے چنانچہ ان تنظیموں کی کارروائیوں کا نشانہ بننے والوں کی ذمہ داری قطری شاہی خاندان پر عائد ہوتی ہے۔ مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ قطر نے گزشتہ برسوں میں حماس کو 5کروڑ ڈالر سے زائد رقم دی۔

مزید :

بین الاقوامی -