سعودی شہری کا تارک وطن پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر حکام نے بڑا قدم اٹھالیا

سعودی شہری کا تارک وطن پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر حکام نے بڑا قدم اٹھالیا
سعودی شہری کا تارک وطن پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر حکام نے بڑا قدم اٹھالیا

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک تارک وطن پر تشدد کرنے اور اس کی توہین کرنے والے سعودی شہری کو گرفتارکر لیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق حالیہ دنوں انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو بہت وائرل ہو ئی تھی جس میں ایک غیرملکی ورکر فیس ماسک پہنے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا رہا ہوتا ہے۔ دوسری طرف سے ایک سعودی شہری کیمرا آن کیے ویڈیو بناتا ہوا آتا ہے۔ یہ سعودی شہری اسے تارک وطن کو بنگلہ دیشی بتا رہا ہوتا ہے اور اس کے متعلق نسلی امتیاز پر مبنی فقرے کس رہا ہوتا ہے اور اس کے قریب آتے ہی اس پر تشدد شروع کر دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی شہری اس غیرملکی پر اس لیے غصے ہو رہا تھا کہ غیرملکی نے جو فیس ماسک پہن رکھا تھا وہ اس کپڑے سے بنا ہوا تھا جو سعودی مرد روایتی طور پر اپنے سروں پر باندھتے ہیں۔ یہ واقعہ سعودی صوبے عسیر کے دارالحکومت ابحا میں پیش آیا تھا۔ پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ غیرملکی کی توہین کرنے اور اس پر تشدد کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے جلد عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -