آرمی چیف نے شہباز شریف کو فون کردیا

آرمی چیف نے شہباز شریف کو فون کردیا
آرمی چیف نے شہباز شریف کو فون کردیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ آرمی چیف نے شہباز شریف کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ اپوزیشن لیڈر نے خیریت دریافت کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل آرمی چیف نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو بھی ٹیلی فون کیا تھا ۔ شیخ رشید کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں ہیں۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -