ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما کورونا کا شکار ہو گئے

ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما کورونا کا شکار ہو گئے
ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما کورونا کا شکار ہو گئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔خواجہ اظہار الحسن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ' میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ خواجہ اظہار الحسن نے بتایا کہ وہ آج پیپلزپارٹی سندھ کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک تھے اور اسی دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا پیغام موصول ہوا۔خواجہ اظہار الحسن نے بتایا کہ وہ اے پی سی ادھوری چھوڑ کر گھر روانہ ہوئے اور خود کو قرنطینہ کرلیا۔

مزید :

قومی -