”گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی لگ گئی ہے، اب ٹیسٹ میچز میں ان باﺅلرز کو شامل کریں جو۔۔۔“ رمیز راجہ نے ایسا مشورہ دیدیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف کمنٹیٹر اور سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی کے بعد ٹیسٹ میچز میں ٹی 20 سپیشلسٹ باﺅلرز کو شامل کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورہ انگلینڈ سے قبل کورونا وباءکے دوران پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی کئے جانے پر رمیز راجہ نے کہا کہ بورڈ کو دورہ انگلینڈ کیلئے سلیکشن پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ تھوک پر پابندی کے بعد گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوگی جس سے ٹیموں کے ٹیسٹ میں سیشنز جیتنے کے امکانات بہت کم ہوگئے ہیں، ریورس سوئنگ اور وکٹ کے دونوں جانب گیند کا سوئنگ ہونا مشکل ہے ایسے میں وہ باﺅلرز کامیاب ہوں گے جو صرف اور صرف لائن و لینتھ برقرار رکھیں گے جیسا کہ ٹی 20میں وہ کرتے ہیں۔
رمیز راجہ نے کہا کہ ٹیسٹ میں ٹی 20کے سپیشلسٹ باﺅلرز حارث رؤف اور دلبرحسین کو موقع دینا چاہیے، دونوں ہی سیدھی لائن و لینتھ کیساتھ ساتھ تیز رفتار باﺅلنگ کرتے ہیں، سلیکشن کمیٹی کو ان باﺅلرز پر غور کرنا چاہیے۔ سابق اوپنر کا کہنا ہے کہ بالکل ایسے ہی سپنرز کا معاملہ ہے، یاسر شاہ بھی گیند نہ چمکنے سے بلے بازوں کو دھوکہ نہیں دے سکیں گے تو سپن شعبے میں بھی ٹی 20کے سپنرز کو شامل کیا جانا چاہیے۔