”ہم انگلینڈ نہیں جائیں گے“ محمد عامر کیساتھ کس کھلاڑی نے معذرت کر لی؟ حیران کن خبر آ گئی

”ہم انگلینڈ نہیں جائیں گے“ محمد عامر کیساتھ کس کھلاڑی نے معذرت کر لی؟ حیران ...
”ہم انگلینڈ نہیں جائیں گے“ محمد عامر کیساتھ کس کھلاڑی نے معذرت کر لی؟ حیران کن خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر اور حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ سے معذرت کرلی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ 28 کھلاڑیوں اور 14 پلیئر سپورٹ سٹاف کو انگلینڈ بھیجا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر اور مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ سے معذرت کرلی ہے۔ پی سی بی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے نجی مصروفیات کی بناءپر دورہ انگلینڈ سے معذرت کی ہے، محمد عامر نے اگست میں بچے کی پیدائش کی وجہ سے جبکہ حارث سہیل نے فیملی وجوہات پر معذرت کی ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز اگست میں کھیلی جائے گی جس کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ منسوخ کردیا تھا، دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں حصہ لینا تھا۔ پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو بتادیا ہے کہ موجودہ حالات میں گراؤنڈ میں ٹریننگ نہیں کریں، کھلاڑی سماجی فاصلوں اور پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں۔

مزید :

کھیل -