انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کس کھلاڑی کو سکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کس کھلاڑی کو سکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا ...
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کس کھلاڑی کو سکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ کیلئے سکواڈ کے انتخاب پر ابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے اور فواد عالم کو بھی اس میں شامل کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے تیاریوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے اور پی سی بی اور انگلش کرکٹ بورڈ میں رابطوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے جبکہ انگلش بورڈ کے حتمی جواب کے بعد شیڈول اور قومی سکواڈ کا حتمی اعلان کیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اضافی پریکٹس میچز اور ٹریننگ سیشنز کیلئے درخواست کر رکھی ہے۔

دورہ انگلینڈ کیلئے سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کے انتخاب کوچز سے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے اور سکواڈ میں فواد عالم کا نام بھی شامل کئے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔دوسری جانب فاسٹ باﺅلر محمد عامر اور مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ سے معذرت کرلی ہے۔

پی سی بی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے نجی مصروفیات کی بناءپر دورہ انگلینڈ سے معذرت کی ہے، محمد عامر نے اگست میں بچے کی پیدائش کی وجہ سے جبکہ حارث سہیل نے فیملی وجوہات پر معذرت کی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ 28 کھلاڑیوں اور 14 پلیئر سپورٹ سٹاف کو انگلینڈ بھیجا جائے گا۔

مزید :

کھیل -