"ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ کورونا سے اموات اتنا اوپر جائیں گی" وزیر اعظم سے یہ بیان منسوب کرنے والے اے آر وائی نیوز کی وضاحت آگئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ ان کے چینل پر چلنے والا وزیر اعظم سے منسوب بیان "ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ کورونا سے اموات اتنا اوپر جائیں گی" درست نہیں ہے۔
اے آر وائی نیوز انتظامیہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ" شام چھ بجے کے بلیٹن میں وزیراعظم سے منسوب مندرجہ ذیل تصویر والا جملہ درست نہیں تھا۔اصل میں وزیراعظم نےکہا تھا "ابھی تک پاکستان میں اموات اتنی زیادہ نہیں تھیں،اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ اموات اوپرجارہی ہیں،پتہ تھا یہ ہوگا‘‘
خیال رہے کہ اے آر وائی نیوز کی جانب سے وزیر اعظم سے غلط بیان منسوب کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر حکومت کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
شام چھ بجے کے بلیٹن میں وزیراعظم سے منسوب مندرجہ ذیل تصویر والا جملہ درست نہیں تھا۔۔اصل میں وزیراعظم نےکہا تھا "ابھی تک پاکستان میں اموات اتنی زیادہ نہیں تھیں،اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ اموات اوپرجارہی ہیں،پتہ تھا یہ ہوگا‘‘#ARYNews pic.twitter.com/B2Oxrv3ifp
— ARY News (@ARYNEWSOFFICIAL) June 11, 2020