نیٹ پریکٹس کے دوران شعیب اختر نے بابر اعظم کو اپنی رفتار سے ڈرایا تو قومی ٹیم کے کپتان نے کیسے جواب دیا ؟بابر اعظم نے دلچسپ قصہ سنا دیا

نیٹ پریکٹس کے دوران شعیب اختر نے بابر اعظم کو اپنی رفتار سے ڈرایا تو قومی ٹیم ...
نیٹ پریکٹس کے دوران شعیب اختر نے بابر اعظم کو اپنی رفتار سے ڈرایا تو قومی ٹیم کے کپتان نے کیسے جواب دیا ؟بابر اعظم نے دلچسپ قصہ سنا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیٹ پریکٹس کے دوران شعیب اختر کی باولنگ کا سامنا کرنے سے متعلق بات بتا دی ۔انہوں نے کہا کہ نیٹ پریکٹس کے دوران شعیب اختر نے خبردار کیا ”بچے!میں گیند کو فل پچ کر وں گا ،اسے صرف روکنا ،ڈرائیو نہ مارنا “۔بابر اعظم نے بتا یا ”میں نے شعیب اختر کی پہلی دو گیندوں کو روکا اور تیسری پر ڈرائیو کھیلی “۔اس بات پر رد عمل دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ بابر اعظم تب بھی ٹیلنٹڈ تھا اور اب بھی ٹیلنٹڈ ہے ،اس نے بڑی بہادری سے میرا سامنا کیا ۔

مزید :

کھیل -