کورونا کا شکار ہونے کے بعد شہباز شریف کا پہلا بیان سامنے آگیا ،نیب سے متعلق حیران کن بات کہہ دی

کورونا کا شکار ہونے کے بعد شہباز شریف کا پہلا بیان سامنے آگیا ،نیب سے متعلق ...
کورونا کا شکار ہونے کے بعد شہباز شریف کا پہلا بیان سامنے آگیا ،نیب سے متعلق حیران کن بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قائدحزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری آپ سب سے گزار ش ہے کہ کورونا سے لاحق خطرات انتہائی سنگین ہیں۔ اپنے دل کی گہرائیوں سے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ بہت زیادہ زیادہ احتیاط کریں۔ باہر کے لیے ہر گھر کسی ایک فرد کو مقرر کریں اور باقی لوگ سختی کے ساتھ گھروں پر رہیں۔۔ اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو!۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے کے بعد سے میں نے بہت زیادہ احتیاط کی اور طبی ماہرین کے مشوروں پر سختی سے عمل پیرا رہا۔ نیب میں نظرانداز نہ ہونے والی پیشی کے سوا میں نے گھر سے باہر جانے میں سخت احتیاط برتی۔ میں نے خود کو گھر تک ہی محدود رکھااور یہیں سے آن لائن اجلاس منعقد کئے۔ شہباز نے کہا کہیں تہہ دل سے تمام احباب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لئے نیک تمناو¿ں اور دعاو¿ں کے پیغامات ارسال فرمائے ہیں۔طبیعت کی ناسازی کے سبب میں نے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا جو بدقسمتی سے پازیٹو آیا۔

مزید :

قومی -