رکن قومی اسمبلی رمیش کمار بھی کورونا کا شکار ہو گئے

رکن قومی اسمبلی رمیش کمار بھی کورونا کا شکار ہو گئے
رکن قومی اسمبلی رمیش کمار بھی کورونا کا شکار ہو گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے انتہائی احتیاط کررہے تھے اور ایس او پیز پر عمل درآمد بھی یقینی بنا رہے تھے۔رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کے مطابق کورونا مثبت دوست سے چند لمحوں کی ملاقات نے کورونا وائرس کو موقع فراہم کردیا۔قرنطینہ میں جانے والے رکن قومی اسمبلی کے مطابق وہ اپنا مدافعتی نظام طاقتور بنانے کے لیے اچھی خوراک لے رہے ہیں۔

مزید :

قومی -