اسلام آباد کے 3 علاقے سیل،فوج بلالی گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 3 علاقوں کو کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورونا کے کیسز بڑھنے کے باعث عوامی مفاد کے تحت اسلام آباد کے علاقوں سیکٹر جی نائن ٹو،تھری اور کراچی کمپنی کو مکمل طور پر سیل کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ ضروری اقدامات مکمل کر لیں۔ سیکٹر جی نائن کے شہریوں کو کسی بھی مشکل میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت حاصل ہو گی۔نوٹیفکیشن میں پاک فوج اور رینجرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ بالا علاقوں کو گھیر لیں۔
سیکٹر جی نائن ٹو،تھری اور کراچی کمپنی کو مکمل طور پر سیل کیا جارہا ہے۔سیل کرنے سے قبل اس سیکٹر کی عوام سے اپیل ہے کہ ضروری اقدامات مکمل کر لیں۔ضلعی انتظامیہ سیکٹر جی نائن کے شہریوں کو کسی بھی مشکل میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت حاصل ہو گی۔ نوٹیفیکیشن???????? pic.twitter.com/uGrmDnNZJY
— Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) June 11, 2020