مشہو ر زمانہ ڈرامہ ”گیسٹ ہاوس “میں مراد کا کردار ادا کرنے والے اداکار طارق ملک انتقال کر گئے

مشہو ر زمانہ ڈرامہ ”گیسٹ ہاوس “میں مراد کا کردار ادا کرنے والے اداکار طارق ...
مشہو ر زمانہ ڈرامہ ”گیسٹ ہاوس “میں مراد کا کردار ادا کرنے والے اداکار طارق ملک انتقال کر گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی وی کے مشہور زمانہ ڈرامہ گیسٹ ہاو¿س میں مراد کا کردار ادا کرنے والے اداکار طارق ملک انتقال کرگئے۔گیسٹ ہاوس میں مسافروں کو درپیش مسائل کو ہلکے پھلکے انداز میں پیش کیا جاتا تھا جس میں افضل خان عرف جان ریمبو کے ساتھ طارق ملک نے مراد کے کردار میں سپورٹنگ ایکٹر کے طور پر کام کیا تھا،گیسٹ ہاوس میں انہوں نے ویٹر جبکہ افضل خان نے خاکروب کا کردار ادا کیا تھا۔ڈرامہ گیسٹ ہاوس میں ان کا ڈائیلاگ ٹی آئی پی ٹیپ کافی مشہور ہوا تھا،طارق ملک پی ٹی وی کے علاوہ ریڈیو پاکستان سے بھی ایک عرصے تک منسلک رہے۔نجی نیوز چینل کے مطابق طارق ملک کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ انہیں ٹائیفائیڈ ہوا تھا اور دو دن پہلے ان کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس کے بعد اج انہیں دل کا دورہ بھی پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

مزید :

تفریح -