بلاول بھٹو کاشہباز شریف سے رابطہ ،صحت یابی کے لیے دعا

بلاول بھٹو کاشہباز شریف سے رابطہ ،صحت یابی کے لیے دعا
بلاول بھٹو کاشہباز شریف سے رابطہ ،صحت یابی کے لیے دعا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کو ٹیلیفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا کہ آپ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ آصف زرداری بھی آپ کی جلدصحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف سے نواز شریف کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔پی پی چیئرمین نے شہباز شریف اور نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ وقت اکٹھا ہوکر قوم کو کورونا سے نجات دلانے کے لیے جدوجہد کرنے کا ہے۔

مزید :

قومی -