ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک، قاسم سوری کا ردعمل بھی سامنے آگیا

ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک، قاسم سوری کا ردعمل بھی سامنے آگیا
ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک، قاسم سوری کا ردعمل بھی سامنے آگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اس دفعہ ہمت کرے اور میرے خلاف جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد واپس نہ لے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ’الحمدللہ ایوان کو کسی کے دباؤ میں آئے بغیر ہمیشہ آئین و قانون کے تحت چلایا ہے، اپوزیشن نے پہلے بھی میرے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروائی اور پھر واپس لے لی، میری اپوزیشن سے گزارش ہے کہ ہمت کرے اور اس مرتبہ اپنی عدم اعتماد کی تحریک واپس نہ لے، ویسے عوام آپ کے ڈراموں سے واقف ہے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئ ہے۔

مزید :

قومی -