ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 آج بھی اپنا صدقہ دینے اور نظر اتارنے کا مشورہ ہے اور کسی بڑے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں، جہاں فکر ہے،وہ سارے معاملات اللہ پاک کے سپرد کر دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 آج خوشگوار اہم اور روحانی دن ہے۔ آپ کسی بڑے مسئلے سے نکلیں گے اور کسی اہم منزل کے قریب پہنچنے کے اشارے بھی موصول ہوں گے۔ بس غصہ ہر گز نہ کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 جو لوگ اب نئے کام کی ابتدا کرنا چاہتے ہیں۔ وہ بسمہ اللہ کریں، آپ ان شاءاللہ اس میں بڑے شاندار انداز سے کامیاب ہوں گے۔ آج کچھ رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 ایک بگڑی بات سنبھل جائے گی اور جو معاملہ خراب ہو کر آپ کے سر آ گیا تھا۔ اس کا حل نکل آئے گا۔ آج دوپہر کے بعد آنے والے دنوں کی اہم خبر ملے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 آپ کی لاپرواہی کئی کام خراب کر سکتی ہے۔ ابھی وقت ہے واپس آ جائیں تو بہتر رہے گا اور دوبارہ بگڑے ہوئے کاموں میں دلچسپی لیں گے تو بہتری آ جائے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آپ کو جن صاحب نے اپنے وعدے میں قید کر رکھا ہے۔ وہ کبھی بھی پورے نہیں اتریں گے۔ ذہن اس طرف سے ہٹا لیں اور جو پردہ غیب سے مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آپ کو اب اپنے روزگار کے حوالے سے چند اہم ضروری فیصلے کرنا ہوں گے اور اس کا مناسب وقت بھی ہے۔ کافی دیر کے بعد اب صورت حال میں بہتری آئی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 چند پرقوت ستاروں کی پوزیشن بتا رہی ہے کہ اب بحکم اللہ زندگی میں بڑی اہم تبدیلیوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ آج ابتدا ہونے کا امکان ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 صورت حال میں مسلسل بہتری تو آ رہی ہے اگر کسی کو اس میں محسوس نہیں ہو رہی تو وہ استخارے کی مدد سے کام لے۔ امید ہے آنے والے دن ان شاءاللہ اچھے ہوں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 اولاد کے حوالے سے کافی دنوں سے جس پریشانی نے تنگ کیا ہوا تھا۔ اب اس معاملات میں خاطر خواہ بہتری ملنے کا امکان اور روزگار کا سلسلہ بھی ان شاءاللہ بہتر ہوگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 تیزی سے بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے غور تو کریں۔ اس کا جائزہ تو لیں۔ اب تو کافی اہم چیزیں دکھائی دیں گی۔ آج خاص طورپر اس طرف جائیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 اللہ پاک پر مکمل توکل اور بھروسہ رکھیں وہ ہر مشکل سے ضرور نکال دے گا۔ بس تھوڑا سا اور انتظار کر لیں۔ اب حالات جلد آپ کے قابو میں آنے والے ہیں۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -