ذی قعدہ کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

ذی قعدہ کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کا اعلان ...
ذی قعدہ کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کردیا گیا
سورس:   Wikimedia Commons

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں ذی قعدہ کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث یکم ذی قعدہ 12 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں زونل کمیٹیوں سے بھی رابطہ رکھا گیا تاہم کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں شوال کا مہینہ پورے 30 دن کا ہوگا ور یکم ذی قعدہ 12 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ اس کے علاوہ ملک میں عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر 20 جولائی کو منائی جائے گی۔

مزید :

ماحولیات -